اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر انصر مہدی نے فلسطینی مسلمانوں کے اظہار یکجتی اور اسرائیل سے بیزاری عالمی دن کے موقع پر لاہور میں منعقدہ نشست میں مظلوم فلسطینیوں پر70سال سے جاری صیہونی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین صرف عرب دنیا کا ہی نہیں بلکہ پوری مسلم امہ اور انسانیت کا اولین مسئلہ ہے اور اس کے منصفانہ حل کے بغیر خطے سمیت عالمی امن قائم نہیں ہو سکتا ہے فلسطین میں قبلہ اول پر صیہونی غاصبانہ تسلط کا خاتمہ صرف اور صرف مسلمانوں کے اتحاد سے ہی ممکن ہے۔ انہوںنے کہا عالمی سامراجی قوتیں مسئلہ فلسطین کو فراموش کرنے کے لئے مسلم دنیا کو دہشت گردی سمیت معاشی مسائل میں الجھا رہی ہیں تا کہ ناجائز صہیونی ریاست کو تحفظ فراہم ہو سکیان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جعلی ریاست کے ناپاک عزائم کا راستہ روکنے کے لئے مسلم دنیا کو چاہئیے کہ عالمی دہشت گرد امریکا کا سہارا لینے کی بجائے آپس میں اتحاد و اتفاق کا عملی مظاہرہ کرے مرکزی صدر انصر مہدی کا کہنا تھا آئی ایس او پاکستان کو یہ طرہ امتیاز حاصل ہے کہ ہر سال ماہ رمضان کے آخری جمعہ کو یوم القدس کے عنوان سے مناکر فسلطین کے مظلوم عوام کے ساھ اظہار یکجتی کیا جاتا ہے ۔
انصر مہدی کا کہنا تھا کہ اسرائیل بھارت گٹھ جوڑ بھی خطے کے مسلمانوں کیلئے خطرہ بن چکا ہے۔بھارت اسرائیل کی مدد سے کشمیریوں پر ظلم ڈھائے ہوئے ہے گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے 4گھروں پر کیمیائی حملے سے3معصوم نوجوان شہید ہوئے ، حملوں کا سلسلہ مودی کے دورہ اسرائیل کے بعد شروع ہوا تھا اسرائیل اس سے پہلے غزہ اور لبنان میں وائٹ فاسفورس بموں کا استعمال باقاعدگی کے ساتھ کرتا رہا ہے۔ اب بھارت بھی اسی ڈگر پر چل رہا ہے لیکن عالمی برادری انسانیت سوز مظالم پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲